یمن : ریپبلکن گارڈز کا افسر اور دو حوثی کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ ریپبلکن گارڈز فورسز کے ایک ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے بریگیڈیئر عبداللہ الرصاص کے گھر کے سامنے ان کو تین گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔

تعز میں گزشتہ رات شہر کے مغرب میں ہونے والی لڑائیوں میں حوثی ملیشیاؤں کے دو کمانڈر ابو مالک اور حسین ہاشم الکبسی مارے گئے۔

عمران صوبے میں قبائلی ذرائع نے گزشتہ چند روز کے دوران تعز کے معرکوں میں ہلاک ہوجانے والے تقریبا 45 حوثی جنگجوؤں کی لاشیں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ان لاشوں کو بیت الفقیہ قبرستان میں منگل کے روز انتہائی روپوشی کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔

مارب میں عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے باغی ملیشیاؤں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔ یہ میزائل بدھ کو علی الصبح مارب شہر کے نزدیک یمنی قومی فوج کے ایک کیمپ کی جانب داغا گیا تھا۔

ادھر اتحادی طیاروں نے صنعاء کے ہوائی اڈے کے نزدیک الدیلیمی فوجی اڈے پر پھر سے بم باری کی۔ دیگر حملوں میں الشریفیہ کے علاقے ، حرض شہر کے مغرب اور سرحدی صوبے حجہ کے شمال میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اِب صوبے میں اتحادی طیاروں نے النادرہ ضلع کے گاؤں السفیانی میں ملیشیاؤں کے چیک پوائنٹس اور عسکری مراکز پر شدید بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں