عراقی فوجی کا القیارہ کے علاقے پر قبضہ ،داعش کو شکست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی فوج نے داعش کے دارالحکومت موصل سے جنوب میں واقع تیل کے وسیع ذخائر کے حامل علاقے القیارہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے میڈیا دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ''القیارہ کی آزادی پورے صوبے موصل کی بحالی کے مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے''۔حیدر العبادی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال داعش سے موصل کا قبضہ چھڑوا لیا جائے گا۔

عراقی فورسز نے گذشتہ ماہ القیارہ کے ائیربیس پر قبضہ کر لیا تھا۔اب وہ اس کو یہاں سے 60 کلومیٹر شمال میں واقع موصل شہر میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔القیارہ کے علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں اور یہاں سے کافی مقدار میں خام تیل نکالا جاتا ہے۔یہاں تیل صاف کرنے کا ایک چھوٹا کارخانہ بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں