سعودی عرب: جازان کی فضا میں تباہ حوثی میزائل کی نوعیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے جازان کی پولیس نے گزشتہ رات یمن میں حوثی اور صالح ملیشیاؤں کی جانب سے داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ٹکڑوں کو اٹھا لیا۔ مذکورہ میزائل کے جازان کی فضا میں داخل ہونے کے بعد سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اسے پیٹریاٹ یونٹ کے ذریعے ہوا میں تباہ کر دیا تھا۔

"العربیہ" کو ناکارہ بنائے جانے والے میزائل کی خصوصی تصاویر حاصل ہوئیں۔ میزائل کے ٹکڑے زرعی علاقے میں گرے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ ایک اسکڈ B میزائل تھا جس کی لمبائی 7 میٹر اور قطر تقریبا 2 فٹ ہوتا ہے۔

مملکت کی جنوبی سرحد کی پوری پٹی پر سعودی مسلح افواج کا کنٹرول ہے جہاں وہ حوثی اور صالح ملیشیاؤں کے میزائلوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ملیشیاؤں کی جانب سے دراندازی کی ہر کوشش کو ناکم بنا رہی ہیں۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں