.

ایران میں آبادی کا اوسط قد 16 سینٹی میٹر بڑھ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لندن کے رائل کالج کی جانب سے ایک نئے مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ صدی کے دوران ایران کی آبادی کے قد میں اوسطا 16 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا۔

تحقیقی مطالعے کے مطابق ایران میں مردوں کے اوسط قد میں 16 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں بڑوں کے لیے تیار کیے جانے والے کپڑوں کی پیمائش میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

دنیا بھر میں آبادی کے اوسط قد کے لحاظ سے ایران کا 67 واں نمبر ہے جب کہ گزشتہ صدی میں اس کا نمبر 181 تھا۔

مطالعے میں 1914 اور 2014 کے درمیان 200 ملکوں میں 18 سال کی عمر کے مردوں اور عورتوں کا معائنہ کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ہونے والے اس تحقیقی مطالعے سے ثابت ہوا کہ جرمنی کے مرد اور لیٹوینیا کی خواتین دنیا میں طویل ترین قد کے مالک ہوتے ہیں۔