سعودی عرب: 32 افراد مشرف بہ اسلام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شعبہ دعوت و ارشاد کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں مزید 32 افراد راہ ہدایت پرآگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز ریاض میں دعوت ارشاد مرکز کے ڈائریکٹر الشیخ فیصل بن العنزی کی موجودگی میں 32 غیرمسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر قبول اسلام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور انہیں تحائف میں اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم دیا گیا۔

مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں