عراقی پارلیمنٹ پربدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ایک بار پھر عراقی پارلیمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ پارلیمنٹ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کی شام ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے معزز اور محب وطن ارکان اور عراقی عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم حیدر العبادی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو غیرسیاسی شخصیات کے حوالے کرنےکے لیے دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں بدعنوان عناصر موجود ہیں اور ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔ الصدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے کرپٹ عناصر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو عراقی پارلیمنٹ نے وزیردفاع خالد العبیدی کے استعفے کےلیے رائے شماری کی تھی۔ العبیدی پر بدعنوانی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل کرپشن کے الزامات میں وزیر مالیات ہوشیار زیباری سے بھی پوچھ تاچھ کی جا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں