.

سعودی عرب:54 فلپائنی حلقہ بہ گوش اسلام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شعبہ دعوت وارشاد اور جدہ کے یوتھ فورم کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 54 افراد حلقہ بہ گوش اسلام ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ یوتھ فورس کی مساعی کے نتیجے میں چھ فلپائنی باشندوں نے باسکٹ بال کے غیرملکی مقابلوں کے دوران اسلام قبول کیا، جس کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے فلپائنی شہریوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ ایک ماہ قبل بھی فلپائن کے 16 باشندے مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔

فلپائنی باشندوں کےقبول اسلام کی مساعی میں جہاں جدہ یوتھ فورم کا کردار ہے وہیں وزارت مذہبی امور اور شعبہ دعوت ارشاد کی بھی اہم خدمات ہیں۔