محصور الوعر کالونی پر شامی فضائیہ کے فضائی حملے

حملوں میں خاتون اور بچے سمیت سات شامی شہری جل کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی میں انسانی حقوق کے ایک مانیٹرنگ گروپ نے بتایا ہے کہ شامی لڑاکا طیاروں نے حمص شہر کی محاصرہ زدہ الوعر کالونی پر بمباری کی ہے۔ یہ کارروائی داریا میونسپلٹی سے شہریوں اور جنگجوؤں کے انخلاء کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے۔

مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ الوعر کالونی پر بارہ سے زیادہ فضائی حملوں میں سات شامی شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچے سمیت دسیوں زخمی افراد بھی شامل ہیں۔

بمباری کے بعد رضاکاروں کی جانب سے زخمیوں کی بنائی گئی ویڈیوز میں جھلسے ہوئے ننھے بچوں زخموں سے بلبلاتے دیکھتے جا سکتے ہیں۔ رضاکاروں کے مطابق یہ بچے شامی فضائیہ کی طرف سے آگ لگانے والے بموں کے استعمال کی وجہ سے جھلسے ہیں۔

ایک برس کے اندر الوعر کالونی پر شامی فضائیہ کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں