غلافِ کعبہ میں نئی تبدیلیوں کو جانیے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خانہ کعبہ کے غلاف کی جانچ پڑتال اور معائنے کے لیے مختص کمیٹی نے رواں سال کے لیے نئی تبدیلیوں پر اپنے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس مرتبہ غلاف میں " اللہ اکبر" کی چار قندیلیں ثبت کی گئی ہیں جو اوپر تلے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 10 سینٹی میٹر کی ایک پٹی کو غلاف کے دونوں طرف چپکایا گیا ہے۔ اس طریقے سے غلاف کعبہ کی سلائی اور نو ذوالحجہ کو بیت اللہ پر اس کو چڑھانے کے عمل میں آسانی ہوگی۔

غلاف کعبہ یعنی کِسوہ کو تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے خانہ کعبہ کے نئے غلاف مکمل اور باریک بینی سے معائنہ کیا ہے۔ اسی طرح بیلٹوں کے سنہرے کڑوں اور تمام آیات قرآنی کو جانچا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ کے نیچے کے حصے کو ہر طرف سے تکنینی معیار سے پرکھا گیا ہے۔ غلاف کے طول و عرض کی پیمائش کی گئی ہے۔ مزید برآن بیت اللہ کے دروازے کے پردے کو بھی مکمل طور پر جانچ لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں