ترک اور کرد فورسز کا شام میں باہمی لڑائی روکنے سے اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے شمالی علاقے میں برسرجنگ ترک اور کرد ملیشیاؤں نے ایک دوسرے کے خلاف لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک ''کمزور'' سمجھوتے سے اتفاق کیا ہے۔

امریکا کی مرکزی کمان کے ترجمان جان تھامس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہمیں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تمام فریق ایک دوسرے پر فائرنگ روکنے جا رہے ہیں اور وہ داعش کے خطرے سے نمٹنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے''۔

ترجمان نے کہا کہ ''یہ کم سے کم آیندہ چند روز کے لیے ایک کمزور سا سمجھوتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کی توثیق کردی جائے گی''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں