حوثیوں کا وفد دورہ منقطع کر کے مسقط پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دورے پر آیا ہوا حوثیوں کا وفد جس کو بغداد کے بعد لبنان اور ایران بھی جانا تھا، اپنا دورہ منقطع کر کے اچانک بغداد سے عمانی دارالحکومت مسقط پہنچ گیا۔

بغداد میں یمنی باغی ملیشیاؤں کے وفد نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی جس کا مقصد باغیوں کی جانب سے اعلان کردہ "سیاسی کونسل" کے لیے سپورٹ کا حصول تھا۔ عالمی سلامتی کونسل کے مطابق باغیوں کے اس اقدام سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

دوسری جانب حوثیوں کے قریبی ذرائع نے ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ وفد کی اچانک واپسی عمان کی درخواست پر ہوئی ہے۔ اس کا مقصد یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد سے حوثیوں کے وفد کی ملاقات کرانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں