عراق : اسلحہ ڈپو میں دھماکا ، کئی افراد ہلاک و زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرق میں جمعے کے روز ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے پولیس ذرائع کی جانب سے مختف بیانات سامنے آئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "العبیدی ، المشتل اور نیو بغداد کے علاقوں میں چھ مارٹر گولے کرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے"۔

ادھر بغداد آپریشنز کی کمان کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ " العبیدی کے علاقے میں واقع ہے اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں بعض گرینیڈز چل پڑے جس سے جانی نقصان ہوا"۔ علاوہ ازیں آپریشنز کی کمان نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں اندھادھند طور پر کئی راکٹ اور گرینیڈز چل پڑے"۔

دوسری جانب بغداد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "یہ دھماکے فوج کے ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے ایک دھماکے کا نتیجہ ہیں"۔

ادھر بعض غیر سرکاری اور غیر مصدقہ ذرائع نے "العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کو بتایا کہ مذکورہ ڈپو حزب اللہ بریگیڈز کی ملیشیاؤں کے زیر انتظام ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں