عید سے قبل حلب میں فائر بندی سے متعلق ترکی کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی عید الاضحی سے قبل حلب میں فائر بندی اور انسانی امداد کے داخلے کے لیے ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع نے عربی روزنامے "الشرق الاوسط" کو باور کرایا ہے کہ انقرہ اس وقت شام کی صورت حال سے متعلقہ سرگرم ممالک اور اطراف کے ساتھ مذکورہ منصوبے اور اس کے لیے حمایت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مشاورت کر رہا ہے۔

ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اس حوالے سے ترکی اور شامی حکومت کے درمیان براہ راست کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ترکی میں صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے تصدیق کی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن عید الاضحی سے قبل شام کے صوبے حلب میں فائر بندی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں " ُترک پریس" ویب سائٹ نے عندیہ دیا ہے کہ ایردوآن حلب میں فائر بندی سے متعلق اپنا منصوبہ G-20 کے اجلاس میں رکن ممالک کے سامنے پیش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں