غزہ کی سرحد پر حماس کے ٹھکانے پر اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کی شب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کی سرحد پر حماس تنظیم کے ایک ٹھکانے کو ٹینک کے ذریعے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی علاقے میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی گئی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی میں سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں حماس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان سرحد پر اس کے اہل کاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر ٹینک سے فائرنگ کی گئی۔

یاد رہے کہ 2008 سے اب تک غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 3 جنگیں ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں