اسرائیلی پولیس نے 'ممکنہ فلسطینی حملہ آور' کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے ایک مہاجر کیمپ میں اسرائیلی سرحدی محافظوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان کو پولیس نے پیر کے روز گولی مار کر شہید کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعفات نامی مہاجر کیمپ میں جونہی ایک کار تیز رفتاری کے ساتھ محافظوں کی سمت بڑھی تو موقع پر موجود پولیس افسروں نے اس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

یہ حملہ اسرائیلی سرحدی محافظوں کی طرف سے مہاجر کیمپ میں ایک آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہوا۔ تاہم پولیس نے اس واقع کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2015 کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں میں بڑھاوا دیکھںے میں آیا ہے۔ تشدد کی اس لہر میں 223 فلسطینی لقمہ اجل بنے جبکہ 34 اسرائیلی بھی ہلاکت خیز انجام سے دوچار ہوئے۔ مرنے والوں میں دو امریکی، ایک اریٹیریا اور سوڈان کا شہری بھی تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں