محمد بن سلمان کی میرکل سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگ زو میں جرمن چانسلر انجلا میرکل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جی-20 گروپ کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل چین میں جی-20 سربراہ اجلاس کے ضمن میں اتوار کے روز روسی صدر ولادیمر پوتین ، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور انڈونیشی صدر جوکو ویدودو سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں