.

سعودی ولی عہد کا حج میں شریک اداروں کی تیاری کا معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے رواں سال حج کے انتظامات میں شریک اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حج کے جنرل سکیورٹی پلان پر عمل درامد میں شریک سکیورٹی فورسز کی قیادت نے شہزادہ محمد کا خیرمقدم کیا۔

سکیورٹی کمان کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی جانب سے حج کی تیاریوں کے جائزے کی خواہش اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مملکت کی قیادت اللہ کے مہمانوں کے لیے راحت کا سامان مہیا کرنے کے سلسلے میں کتنی توجہ کا اہتمام کر رہی ہے اور حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کے واسطے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ کہ حجاج کی خدمت کے شرف کی ادائیگی اور ان کے تحفظ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن نایف نے سکیورٹی ایوی ایشن کے زیر انتظام ایئر بس C-295 طرز کے سکیورٹی طیارے کا بھی دورہ کیا۔ یہ طیارہ کچھ عرصہ قبل ہی خدمات میں شامل کیا گیا ہے اور آنے والے عرصے میں اس ماڈل کے مزید طیاروں کو سکیورٹی ایوی ایشن میں خدمات کی فراہمی کے لیے شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر سکیورٹی ایوی ایشن کے جنرل کمانڈر کیپٹن محمد بن عید الحربی نے باور کرایا کہ ان طیاروں کے بیڑے میں داخل ہونے سے سکیورٹی سیکٹر کی آپریشنل اور لاجسٹک ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طیارے کا انتظام مہارت یافتہ سعودی کپتانوں اور ٹیکنیکل اہل کاروں کے ہاتھ میں ہو گا جنہوں نے امریکا میں ایوی ایشن سائنس کے بہترین اداروں میں تعلیم اور تربیت حاصل کی ہے۔

1