.

سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش، حوثی کمانڈر قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" نیوز چینل کے مطابق سعودی فورسز نے منگل کی شب جھڑپوں کے بعد ایک حوثی کمانڈر کو اس کے متعدد ارکان کے ساتھ قیدی بنا لیا۔ مذکورہ افراد مملکت کے صوبے جازان میں سرحدی علاقے الخوبہ میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے تاکہ سعودی عسکری نگرانی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جا سکے۔

تاہم سعودی فورسز نے حوثی کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کو قیدی بنا لیا اور سعودی سرحد کے نزدیک موجود ملیشیاؤں کے ارکان کو توپوں کے ذریعے گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں درجنوں یمنی باغی ہلاک ہو گئے جب کہ ملیشیاؤں کی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق عرب اتحادی طیاروں اور سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جازان کے مقابل یمنی اراضی میں باغیوں کے اسلحے اور راکٹوں کے ڈپوؤں اور ذخیروں کو تباہ کر دیا۔