"مِنى" مقامات مقدسہ کے ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی پہلی بچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت صحت نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے سیزن میں مقامات مقدسہ کے ہسپتالوں میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام "مِنى" رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنے "ٹوئیٹر" اکاؤنٹ پر نومولود کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

عربی روزنامے "اليوم" کے مطابق افغان بچی کی پیدائش اتوار کی شام منی کے کے ایمرجنسی ہسپتال میں ہوئی ، سیزیریئن آپریشن کے بعد بچی کی ماں خیریت سے ہے۔ والدین نے اتفاق رائے سے اپنی بچی کا نام "مِنى" رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں