.

قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کی غرض سے سعودی عرب کی قیادت میں 'بحالی امید آپریشن' میں حصہ لینے والے قطری فوج کے تین سپاہی یمن کی لڑائی میں کام آئے ہیں۔ اس امر کی تصدیق قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز کی۔

کیو این نے خبر رساں ادارے نے قطری فوج کے بیان کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ تینوں قطری فوجی عید الاضحی کے پہلے روز شہید ہوئے، تاہم خبر میں جام شہادت نوش کرنے والے قطری فوجیوں کے بارے میں دیگر کسی قسم کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

قطری فوج نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد عوض سال، محمد داود خیال اور مححمد ناصر محمد کے ناموں سے کی ہے۔ یہ فوجی اہلکار عرب اتحادی فوج کے دستوں کے ساتھ ملکر یمن میں جاری بحالی امید آپریشن کے سلسلے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔