حج کا کامیاب انتظام حاسدین کے منہ پر طمانچہ ہے : گورنر مکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ رواں سال کامیابی کے ساتھ حج کا انتظام ان تمام غلط بیانیوں اور افتراء کا منہ توڑ جواب ہے جس کا مملکت کو حاسدین اور بغض رکھنے والوں کی طرف سے حج سے قبل سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان لوگوں نے حجاج کرام کی خدمت اور حج کے امور کو سرانجام دینے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کا تھا۔

خالد الفیصل نے اپنی جانب سے اور حجاج کرام کی خدمت میں شریک سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور رضاکار مرد و خواتین کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا تہہ دل سے شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ سعودی فرماں روا نے رواں سال حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مستقل جائزہ لیا۔

مکہ کے گورنر نے مملکت کے ولی عہد ، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف کا رواں سال حج کے آغاز سے اختتام تک تمام تر تیاریوں کو بھرپور جائزہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

شہزادہ خالد الفیصل نے اسلام کے اس عظیم رکن اور فریضے کی ادائیگی پر تمام حجاج کرام کو مبارک باد پیش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں