سعودی پولیس اہلکار نے معمر خاتون کو گود میں اٹھا کر حج کرایا

ضیوف الرحمان سے محبت واخلاص کی منفرد مثالوں کے باب میں نیا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی پولیس اور امن وامان کے قیام کے ذمہ دار سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے جہاں حجاج کرام کی سلامتی کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دی جا رہی ہیں وہیں یہ اہلکار فریضہ حج کی ادائی میں مصروف عمر رسیدہ اور معذور افراد کی خصوصی طور پر مدد بھی کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کی حجاج کرام سے اخلاص ومحبت کی تازہ مثال ایک ویڈیو میں دیکھی گئی ہے جس میں ایک اہلکار کو عمر رسیدہ حاجن کو اپنی بانہوں میں اٹھائے فریضہ حج ادا کرنے میں مدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

یو ٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس فوٹیج میں سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے حجاج کی مدد کے مختلف مظاہر دکھائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور سماجی کارکنوں نے سعودی پولیس اہلکار کے اس اقدام کی دل کھول کر داد دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں