.

شام سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے آئرن ڈوم راکٹ شکن نظام نے ہفتے کے روز شام کی جانب سے مقبوضہ گولان پر چلائے گئے راکٹ کو فضا میں تباہ کردیا۔

فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ "شام کی جانب سے داغے گئے اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا"۔

بعد ازاں "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے نمائندے نے بتایا کہ قابض افواج کے زیر انتظام آئرن ڈوم نظام نے چند گھنٹوں کے بعد مقبوضہ گولان کے کنارے پر ایک اور راکٹ کو فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔

اسرائیل فوج کی ترجمان نے یہ بات نہیں بتائی کہ آیا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آئرن ڈوم نظام کو گولان میں راکٹ تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل توپوں کی گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اور اسرائیل وقتا فوقتا فضائی بم باری بھی کرتا تھا۔

اسرائیلی جنرل ریڈیو کا کہنا ہے کہ فوج کا خیال ہے کہ مذکورہ راکٹ جان بوجھ کر نہیں چلایا گیا۔