اختتام حج کے فوری بعد عمرہ سیزن کا آغاز!

پیش آئند سال کے حج کی تیاریاں بھی آج ہی سے شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے مناسک حج کی ادائی کے مراحل کے اختتام کے ساتھ ہی بلا توقف عمرہ سیزن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سنہ 1438ھ کے حج کے لیے بھی آج ہی سے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 1437ھ کے حج کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے بھی آج ہی سے پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر حج نے رواں سال حج کو پرامن رکھنے کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ حجاج کرام اور دوسرے مسلمان ملکوں کی طرف سے بھی حج کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد البنتن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے آج ہی سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن سہولت ، خدمت اور ضروریات کے پیش نظر تمام شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے، حجاج کو مادی اور فنی سہولیات مہیا کرنے کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں