انتھک محنت اور وفاداریMBC کی کامیابی کا راز ہے : ولید آل ابراہیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف میڈیا گروپMBC کے آغاز کے بعد 25 سال پورے ہو جانے پر گروپ کے چیئرمین الشيخ وليد بن ابراهيم آل إبراهيم نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے پرانی یادوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ جذبے سے بھرپور چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ انہوں نے 1991 میں پہلا نجی عرب سیٹلائٹ چینل شروع کیا جو پورے مشرق وسطی کی کوریج کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے چینل کے آغاز کے بعد چوتھائی صدی گزر جانے پر اس وقت گروپ میں کام کرنے والوں کی تعداد 3000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ پوری ٹیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین تک اعلی معیار کے پروگرام پہنچا رہی ہے۔

ولید آل ابراہیم نے "ایم بی سی" گروپ کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ "ہماری کامیابی اور گزشتہ کئی سالوں سے سرفہرست رہنے کا راز اس گروپ کے ارکان کے اندر چھپا ہے۔ ان میں نمایاں ترین پہلو انتھک محنت ، وفاداری ، کام کی پابندی ، ایک دوسرے سے محبت ، ہماری صداقت اور خلوص ہے۔ ان کے علاوہ یقینا گروپ کے ارکان کی تخلیقی صلاحیتوں کا اپنے طور پر بہت اہم کردار ہے"۔ ولید آل ابراہیم نے اس موقع پر گروپ کے ان 18 ساتھیوں کا خاص طور پر ذکر کیا جنہوں نے گروپ کی کامیابی اور ترقی کی راہ میں اپنی جانوں کو قربان کیا۔

الشیخ ولید آل ابراہیم کے مطابق آنے والے مہینوں میں مواد ، ٹکنالوجی ، معلومات اور رابطوں کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری دیکھنے میں آئے گی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے گروپ اور اس کے تمام ممبران کی ترقی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں