سعودی نوجوان نے ماں اور بہن کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیس سالہ نوجوان نے آتشیں اسلحے کے فائر کر کے اپنی والدہ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مشرقی ریجن پولیس کے معاون ترجمان کیپٹن محمد بن فھد الدریھم نے بتایا کہ حفر الباطن گورنری کی پولیس کو منگل کی شام چھے بجے اطلاع ملی کہ ایک علاقے میں مقیم ایک بیس سالہ سعودی شہری نے اپنی پچاس سالہ والدہ اور ٹین ایج بہن کو آتشیں اسلحہ کے فائر کر کے موت کی نیند سلا دیا ہے۔

الدریھم نے مزید بتایا کہ "پولیس کے ماہرین واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم ملزم کی بہن جائے حادثہ پر انتقال کر چکی تھی جبکہ اس کی ماں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔".

معاون پولیس ترجمان کے بقول ملزم کو گرفتار کر کے اس سے آلات قتل برآمد کر لئے گئے ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملہوکین کے جسد خاکی ہسپتال کے سرد خانے رکھوا دیئے گئے ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں