مصر : "موت کی سواری".. ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صوبے البحیرہ میں ساحل کے نزدیک غیر قانونی مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی نئی تعداد مصر کے سرحدی محافظین کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران تیسرے روز مزید 100 لاشیں نکالے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

بدھ کے روز غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے بعد البحیرہ صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کشتی میں سیکڑوں افراد سوار تھے جن میں 100 سے زیادہ کو بچا لیا گیا۔

اس حوالے سے مقامی حکام نے ڈوب جانے والی کشتی کے عملے کے 4 ارکان وک حراست میں لے لیا ہے۔

کشتی میں کم از کم 300 افراد سوار تھے جن میں زیادہ اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق کشتی کے مالک نے اس سفر کے لیے ان سے مالی رقم حاصل کی تھی اور کشتی ڈوب جانے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں