سانسیں روک دینے والی وڈیو.. ملبے سے شامی بچی برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر جمعے کے روز ایک وڈیو گردش میں رہی جس میں شام کے شہر حلب میں امدادی کارکنوں کو ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے شیر خوار بچی کو نکالتے دکھایا گیا ہے۔

وڈیو کلپ میں کئی افراد جگہ کو کھود کر مٹی میں دبی بچی کے سر کے اطراف سے ملبے کو ہٹا رہے ہیں۔ بچی کے نکالے جاتے ہی ایک شخص فوری طور پر اس کو کندھے سے لگا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے عمارت سےباہر نکل گیا۔

بچی کے انجام کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

اس نوعیت وڈیوز ایسے وقت میں سامنے آر ہی ہیں جب کہ حلب شہر کو شامی حکومت اور روس کے طیارے شدید بم باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں