عراق : داعش تنظیم کا نیا اجتماعی قتل عام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعے کے روز منظرعام پر آنے والی ایک نئی وڈیو میں داعش تنظیم کو عراق میں دہشت ناک طریقے سے کم از کم 50 افراد کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مارے جانے والوں میں اکثریت عراقی فوجیوں کی ہے۔

تصاویر میں نقاب پوش افراد نشانہ بنائے جانے والوں کے سروں میں پیچھے سے گولیاں مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مقتولین ایک خندق میں جھکے ہوئے بیٹھے ہیں اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔

دیگر مناظر میں داعش کے ارکان اجتماعی قبر کی کھدائی کے دوران نظر آرہے ہیں۔

بعض کلپوں میں موت کے گھاٹ اتارنے سے پہلے ان نشانہ بنائے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ چند دیگر کلپس میں مقتولین کو موت سے قبل مارپیٹ اور تذلیل کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں