ایران:کینیڈین نژاد خاتون اسکالر رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی حکام نے گذشتہ جون میں حراست میں لی گئی دہری شہریت رکھنے والی خاتون دانشور اوراسکالر کو رہا کر دیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے وزارت خارجہ کے ترجمان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکام نے کینیڈین اور ایرانی شہریت رکھنے والی خاتون اسکالر ہوما ہوڈ فار کو رہا کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کو رواں سال جون میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے انسانی بنیادوں پر گذشتہ روز رہا کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی شہریت رکھنے والی خاتون اسکالر کو خرابی صحت کی بناء پر رہا کیا گیا ہے۔ وہ عمان کے راستے کینیڈا روانہ ہو گئی ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں