اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز 93 برس کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق صدر آنجہانی شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے باعث تل ابیب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی صحت میں بہتری آئی تھی، تاہم منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔

شمعون پیریز 2007 سے2014 تک اسرائیل کے صدر رہے۔ دو مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ نگراں وزیراعظم کے منصب پر بھی فائز رہے۔ وہ پہلی دفعہ 1959 میں اسرائیلی کابینہ کے رکن منتخب ہوئےتھے۔ اپنی 66 سالہ سیاسی زندگی میں وہ 12 مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے۔

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اوسلو معاہدے میں اہم کردار پر 1994 میں شمون پیریز کو اسرائیلی وزیر اعظم اضحاک رابین اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام بھی دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں