.

شاہ عبدالعزیز کا دیو قامت پورٹریٹ گینیزبک میں شمولیت کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے جدہ شہرمیں قائم شاہ سعود الفیصل اسکول میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز مرحوم کا دیو قامت پورٹریٹ تیار کرکے ان کی تصاویر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز آل سعود کا پورٹریٹ سعودی عرب کے 86ویں قومی دن کے موقع پر تیار کیا گیا۔ دیو قامت پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پرمحکمہ تعلیم ،سینیر سیکیورٹی افسران اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ پورٹریٹ سعودی آرٹیسٹ محمد العسیری نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے تیار کیا۔ 216 مربع میٹر پرپھیلی یہ تصویر کسی سابق سربراہ مملکت کی اب تک کی سب سے بڑی تصویر ہے۔ پورٹریٹ کی تیاری میں کچی دھات الیکینوز کا استعمال کیاگیا۔ مسلسل چالیس روز تک تیاری کے عمل میں تصویرمیں الیکرولین رنگ استعمال کیے گئے۔ اب اسے دنیا کی سب سے بڑی پورٹریٹ کے طور پر گیینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔