.

اسرائیل مغربی کنارے میں نئے 98 یونٹ تعمیر کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 98 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بات یہودی بستیوں کی آبادی کاری کی مخالف تنظیم "Peace Now" نے بتائی۔

مذکورہ نئے یونٹ رام اللہ شہر کے شمال میں گیلو یہودی بستی کے نزدیک اور رام اللہ ہی کے قریب اسرائیلی صنعتی علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے۔

تنظیم کی ترجمان کے مطابق "اسرائیلی حکومت نے اس منظوری کے ساتھ ہی فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں پر مبنی حل کے سامنے ایک نئی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے"۔