شام میں جھڑپوں میں "داعش" کے 18 ارکان ہلاک : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں جھڑپوں کے دوران "داعش" تنظیم کے 18 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترکی کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جھڑپوں میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین معمولی زخمی بھی ہوئے۔

ترکی کی فوج کے ایک اور بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں پر نو مختلف حملے کیے جن کے نتیجے میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں