.

یمن : مارب کے مغرب میں باغی ملیشیاؤں کے ارکان قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مارب صوبے کے مغربی حصے میں صراوح کے محاذ پر حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔ "العربیہ" کے ذرائع کے مطابق قید ہونے والوں میں دو رہ کمانڈر حسين المتوكل اور ابوجابر احمد الحوثی شامل ہیں۔

ادھر میدانی ذرائع نے "العربیہ" کو تصدیق کی ہے کہ سرکاری فوج شدید جھڑپوں کے بعد صراوح کے علاقے کے ذریعے صنعاء اور مارب کو جوڑنے والی مرکزی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ بعد ازاں فوج نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے وہاں چنگیاں قائم کر دیں تاکہ علاقے میں باغی ملیشیاؤں کے بچے کھچے عناصر کا تعاقب کیا جاسکے۔