.

سعودی عرب: والد اور ہمشیرہ کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ کی پولیس نے جمعرات کے روز اپنے والد اور ہمشیرہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے درندہ نما جنونی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ آپریشن یونٹ سینٹر 911 کو پانچ محرم الحرام کواطلاع ملی کہ دو خواتین اور ایک مرد کو چاقو سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی تو پتا چلا کہ مجرم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول شخص کا بیٹا ہے جس نے چاقو کےوار سے اپنی بہن کو بھیی قتل کردیا ہے جب کہ والدہ زخمی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مجرم کو پکڑ لیا جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کے بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے 70 سالہ والد اور 20 سالہ ہمشیرہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا جب کہ والدہ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا البتہ وہ زخمی ہے اور اسے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت اب بہتر ہے۔