کویت: مصری داعشی اتفاقی طور پر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک مصری باشندے کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "گرفتار ہونے والے شخص کا مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم "داعش" سے تعلق ہے"۔ بیان کے مطابق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عبداللہ مبارک نامی علاقے کے داخلی راستوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں "داعش" سے تعلق رکھنے والے عناصر کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مصری داعشی کی گرفتاری اتفاقی طور پر اس وقت عمل میں آئی جب دو روز قبل اس کی گاڑی امریکی فوج کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ بعد ازاں مصری باشندہ جو حادثے میں زخمی ہو گیا تھا ، اس کی گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کاغذ ملا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ مذکورہ شخص نے دہشت گرد تنظیم "داعش" کی بیعت کی ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اس کا تعلق تنظیم سے ہے۔

ذرائع کے مطابق داعش تنظیم سے تعلق کے شبہے میں چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں