.

حلب کو بچانے کے لیے شامی اپوزیشن کا امریکی مداخلت کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی مذاکرات کی سپریم کمیٹی کی خاتون رکن باسمہ قضمانی نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلب میں شہریوں پو روسی بم باری کو روکنے کے لیے یک طرفہ طور پر حرکت میں آئے۔ ان کا یہ مطالبہ "الحدث" نیوز چینل کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سامنے آیا۔

قضمانی نے مزید کہا کہ شامی اس وقت روس کے ساتھ سفارتی معاملہ بندی کے آخری مرحلوں تک پہنچ گئے ہیں۔

روس نے حلب میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی فرانس اور اسپین کی قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔ روس کی جانب سے شام سے متعلق قراردادوں کے خلاف روس کے اس پانچویں ویٹو کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل مندوب نے قرار داد کو ناکام بنانے پر روس کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے روسی اقدام کو " شرم ناک ویٹو" قرار دیا۔