.

شمالی شام میں داعش کے 31 ارکان ہلاک : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی فوج نے اتوار نے کے روز بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی شام میں جھڑپوں اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش تنظیم کے 31 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان میں 14 شدت پسند اس وقت مارے گئے جب کہ وہ شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول دو گاؤں اخترین اور ترکمان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں دیگر 17 شدت پسند مذکورہ علاقوں میں ہی بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کے فضائی حملوں میں موت کی نیند سلا دیے گئے۔