.

سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور فرانس کی بری فوج کی ایلیٹ فورس کے خصوصی دستوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ ’سینٹول‘ کے عنوان سے جاری ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے آگاہ حاصل کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس اور سعودی فوجی دستوں کی مشترکہ مشقیں فرانسیسی شہر بومییر میں رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہوئی تھیں۔ ان مشقوں میں خصوصی جنگی مشن اور جنگی حالات میں وقت گذارنے سے متعلق سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ہونے والی فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے مابین فوجی تعاون سےمتعلق پہلے سے طے پائے معاہدوں اور طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں۔