بغداد : داعش کے خودکش بم دھماکے میں 27 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کے روز ایک خودکش بم دھماکے میں ستائیس افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوگئے ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بارودی جیکٹ پہنے اس کے ایک بمبار نے عراقی دارالحکومت کے علاقے الشعب میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔اس علاقے میں زیادہ تر اہلِ تشیع آباد ہیں۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے ایک ٹینٹ میں گھس کر دھماکا کیا ہے۔وہاں شیعہ افراد کی بڑی تعداد عاشورۂ محرم کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک مجلس میں شریک تھی۔ یہ ٹینٹ بغداد کے شمالی علاقے الشعب میں لگایا گیا تھا۔عراق کے سکیورٹی حکام اور طبی ذرائع نے بم دھماکے میں ستائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں