.

سورج سال میں دوسری بار خانہ کعبہ کے اوپر سایہ فگن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔

سعودی اخبار ’وصف‘ کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آئے گا۔ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر ہو گا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطاق آج جمعہ کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آئے گا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12:27 پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔

سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتا کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔

چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔