.

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سعودی افواج کی جوابی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی افواج نے جازان صوبے میں الحُرّث کے مقابل یمنی علاقے میں باغی حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ جوابی کارروائی سعودی سرحد کے اندر دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد کی گئی۔

سعودی توپ خانوں نے باغی ملیشیاؤں کی متعدد گاڑیوں اور دیگر سواریوں کو تباہ کر دیا جو الموسم کے محاذ کے مقابل علاقے سے سعودی سرحد میں دراندازی کی کوشش کر رہی تھیں۔

جازان صوبے کے ضلع صامطہ میں یمنی اراضی سے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا راکٹ گرنے کے نتیجے میں دو گھروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر نجران میں سعودی افواج نے متعدد راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا۔ کارروائی میں نجران کے ساتھ واقع سرحدی پٹی کے مقابل علاقے میں درجنوں حوثی جنگجو بھی مارے گئے۔