یمن: حوثیوں کے 6 میزائل فضا میں تباہ، اہم باغی ذمے دار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں اتحادی افواج کے دفاعی نظام نے منگل کے روز حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے مارب شہر پر داغے جانے والے 6 میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

مارب صوبے کے مغرب میں صرواح ضلع کے کئی علاقوں میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو شدید لڑائی کا سامنا ہے۔ کارروائی کا مقصد علاقے کو ملیشیاؤں کے عناصر سے پاک کرنا ہے جو وقتا فوقتا صوبے میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتے رہتے ہیں تاہم انہیں پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کر دیا جاتا ہے۔

"العربیہ" ٹی وی کے مطابق مران میں حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے میزائل کارروائیوں کا نگراں محمد ناصر الکعیت ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں نے تعز شہر کے وسط میں رہائشی علاقوں کو مختلف نوعیت کے بھاری اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

باغی ملیشیاؤں کی جانب سے داغے گئے کئی گرینیڈ المغتربین اور المسبح کے علاقوں میں گرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں