.

شام : روسی فوج کے زیر استعمال اڈے پر گراڈ راکٹ داغے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں جمعے کی صبح لاذقیہ صوبے کے شہر جبلہ کے نواح میں واقع حمیمیم فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں متعدد گراڈ راکٹ آ کر گرے۔ روسی افواج مذکورہ عسکری ہوائی اڈے کو اپنے طیاروں اور فوج کے لیے بطور اڈہ استعمال کر ہی ہیں۔

شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے داغے جانے والے ان راکٹوں کی زد میں قرادحہ شہر کے نزدیک بعض دیگر علاقے بھی آ گئے۔ انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق راکٹوں کے گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

ادھر بشار حکومت کی فوج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شمالی لاذقیہ میں دو پہاڑوں الترکمان اور الاکراد پر مختلف مقامات کو بم باری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔