.

یمن : صنعاء میں تزویراتی پہاڑ قرن نہم پر سرکاری فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے صنعاء میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے ہفتے کے روز دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑ جبل قرن نہم کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مارب صوبے میں عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ اتحادی طیاروں نے صنعاء شہر کے ایک نواحی علاقے میں میزائل داغے جانے کے لیے استعمال ہونے والے ایک لانچر کو تباہ کر دیا۔

اتوار کے روز بھی تعز صوبے میں مختلف محاذوں پر سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

اس دوران ضلع الصلو کے علاوہ ضلع دمنہ خدیر میں بھی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

الضالع صوبے میں عرب اتحادی طیاروں نے اتوار کو صبح سویرے ضلع رداع میں جبل احرم میں باغی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مسلح جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

میدان جنگ کی یہ تازہ ترین پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے