.

معرکہِ موصل: پیش قدمی اور دیہات کی آزادی کا سلسلہ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں مشترکہ آپریشنز کی کمان نے تصدیق کی ہے کہ انسداد دہشت گردی فورسز کی موصل شہر کے بائیں کنارے کے مرکز کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ یہ پیش رفت موصل شہر کو داعش تنظیم سے آزاد کرانے کے لیے ہونے والے آپریشن کے ضمن میں ہے جس کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوا تھا۔

مشترکہ آپریشنز کی کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جنوب مشرقی محور میں نائنتھ آرمرڈ ڈویژن ، تھرڈ بریگیڈ اور فرسٹ ڈویژن شہر کے بائیں کنارے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں اور اس وقت مذکورہ علاقے میں راستوں اور عمارتوں کو داعش سے کلیئر کرانے کا عمل جاری ہے"۔

اس کے علاوہ یہ فورسز دریائے دجلہ کے مشرقی جانب تزویراتی اہیمت کے حامل گاؤں عباس رجب کو آزاد کرانے میں بھی کامیاب ہو گئیں۔

ادھر پاپولر موبیلائزیشن ملیشیاؤں کی جانب سے مغربی محور آزاد کرائے جانے والے دیہات میں تلاشی اور کلیئر کرانے کا عمل جاری ہے۔

ادھر مشترکہ سکیورٹی فورسز نے عراقی فضائیہ اور بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے موصل کو داعش سے آزاد کرانے کا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔