.

عراقی فوجیوں پر بچے کو ٹینک تلے کچلنے کا الزام؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی افواج نے اپنے ارکان کے ہاتھوں فوجی ٹینک کے ذریعے کسی بھی شخص کے کچلے جانے کی تردید کی ہے اور اس کارروائی کا الزام داعش تنظیم کے ارکان پر عائد کیا ہے۔

یہ تردید اس وڈیو کلپ کے منظرعام پر آںے کے بعد کی گئی ہے جس سے واقعے کے پیش آنے کی تصدیق ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر افشا ہونے والی تصاویر میں بعض عناصر موصل شہر میں ایک بچے کو موت کے گھاٹ اتار کر اسے ٹینک سے کچلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مذکورہ افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق عراقی افواج سے ہے۔

وڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ، مقام اور وقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔