.

داعشی نقاب پوش کے ہاتھوں یمنی کرنل کے قتل کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دہشت گرد تنظیم داعش نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں یمنی کرنل عبدالرحیم الضالعی کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے تصاویر کے ذریعے عدن کے علاقے عبدالعزیز میں دن کی روشنی میں نقاب پوشوں کے ہاتھوں ہونے والے جرم کی تصدیق کر دی۔ داعش نے یہ تصاویر منگل کی شب اپنے ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں۔

یمنی ویب سائٹوں پر جاری مذکورہ تصاویر میں کرنل عبدالرحیم کو اس کے گھر کے قریب گولی کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ وہ اپنی فور وہیل گاڑی میں بیٹھنے جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر نقاب پوش قاتل کے سر پر نصب کیمرے کے ذریعے لی گئیں ہیں۔

مسلح افراد نے عدن ایئرپورٹ پر کام کرنے والے مذکورہ کرنل کو منگل کی دوپہر ہلاک کیا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران یمن میں قتل اور دھماکوں کی کارروائیوں میں ریاست کے اعلی عہدے داروں ، فوجی افسران ، عدالتوں کے ججوں اور عوامی مزاحمت کاروں کے متعدد کمانڈروں اور رہ نماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

1