.

حوثیوں کو ایرانی اسلحے کی ترسیل کے لیے سمندری سپلائی لائن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی بین الاقوامی تحقیق کاروں کی رپورٹ میں ایک سمندری سپلائی لائن کا انکشاف کیا گیا ہے جس کا مقصد ایران سے اسلحہ اسمگل کر کے یمن میں حوثی ملیشیاؤں تک پہنچانا ہے.. روٹ میں اسلحے کو پہلے صومالیہ بھیجا جاتا ہے۔ ایک أشار تقرير

یہ رپورٹ Conflict Armament Research نامی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں رواں برس فروری اور مارچ کے دوران بحری تلاشی اور تفتیش کی اُن کارروائیوں پر اعتماد کیا گیا ہے جن کے دوران ایرانی اسلحے سے بھری ہوئی کشتیوں کو صومالیہ جاتے ہوئے ضبط کیا گیا تھا اور ان کو ممکنہ طور پر دوبارہ یمن بھیجا جانا تھا۔

تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ مذکورہ ہتھیاروں کے بعض نمبر حوثی ملیشیاؤں سے برآمد ہونے والے اسلحے سے مطابقت رکھتے ہیں۔

تنظیم کے تجزیہ کاروں کے نزدیک اگرچہ برآمد ہونے والے ہتھیاروں پر محدود چھاپ ہے مگر اس سے ایک نیٹ ورک کی جانب واضح اشارہ ملتا ہے جو ایران سے اسلحے کو صومالیہ کے راستے یمن میں حوثیوں کو ارسال کرتا ہے۔